مہنگائی میں اضافے

قومی اسمبلی، مہنگائی میں اضافے کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی میں اضافے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے‘ تعلیم اور صحت کے شعبے کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ حکومت نے منی بجٹ میں عوام کو خواب دکھائے۔ دوسرے منی بجٹ میں ٹیکس چھوٹ دینے کا وعدہ کیا۔ اس بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ پس گیا ہے۔ بجٹ میں تعلیم‘ اعلیٰ تعلیم اور صحت کے شعبہ کو نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کو ہرانے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتی ہوں۔ 1992ء کے کرکٹ ورلڈ کپ میں فتح اور کینسر ہسپتال کا قیام قومی جذبے کے باعث ممکن ہوا۔ مہنگائی بارہ فیصد تک پہنچ گئی۔ پٹرول 23 فیصد ‘ بجلی کی قیمت میں 25 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔ مہنگائی میں اضافہ کے باعث مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں ہیں۔ ہماری حکومت نے دہشت گردی ختم کی۔