محترمہ بینظیر

اداکارہ میرا کی محترمہ بینظیر بھٹو (شہید)کا کردار ادا کی خواہش کا اظہار

اسلام آباد (اے پی پی)اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی فلم میں محترمہ بینظیر بھٹو (شہید)کا کردار اداکریں ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ میراکا فلم ’’باجی‘‘ کی پروموشن کے دروان میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ سابق وزیر اعظمپاکستان محترمہ بینظیر بھٹو (شہید)کی زندگی پر مبنی فلم بنائی جائے ، جس میں وہ ان کا کردار ادا کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسی فلموں میں کام کرنے کو ترجیح دیں گی جس میں خواتین کیمعاشرے میں اہم کردار ہونے کا پیغام ہو۔ اداکارہ میرا فلم ’’باجی ‘‘ میں اداکار عثمان خالد بٹ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی،فلم 28 جون کو سینیما کی زینت بنے گی۔