لاہور(لاہور نامہ ) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ سابق حکومتوں نے پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کوجان بوجھ کرنظراندازکرکے ذاتی اورسیاسی مفادات کی خاطراستعمال کیا، وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کوفعال کردیاگیاہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ شعبہ صحت میں ملازمت اورکاروبارکے واضح مواقع فراہم کردیئے گئے ہیں۔ سابق حکومتوں کی گزشتہ چوبیس سالوں کے اندرصرف گیارہ سوڈاکٹرزکوقرضے کی سہولت دینے کی نسبت موجودہ حکومت نے صرف نوماہ کے دوران ساڑھے تین سوڈاکٹرزکوسودسے پاک قرضے مہیاکئے۔ چارافرادکولیٹرل جمع کروانے کی صورت میں ایک کروڑروپے تک کابلا سودقرضہ حاصل کرسکیں گے۔ پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کاستانوے فیصدریکوری کاتناسب ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں زیادہ ہسپتال کی تعمیرسے آنے والے مریضوں کے لئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیداہونگی۔ پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن سے بلاسود قرضے لینے کے حوالہ سے دوروڈشوبھی کروائے جاچکے ہیں۔ سابق کرپٹ حکومتوں کی طرح صرف دعوے نہیں بلکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں حقیقی تبدیلی لارہے ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ٹیلی میڈیسن کے رجحان میں اضافہ کرکے مریضوں کوزیادہ سے زیادہ سہولت دینے کی کوشش کررہے ہیں۔