وزیراعلی پنجاب

وزیراعلی پنجاب کا قبضہ مافیا کے خلاف مہم تیز کرنے کا حکم

لاہور ( این این آئی ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے قبضہ مافیا کے خلاف مہم تیز کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ وزیر ا علیٰ پنجاب نے صوبہ بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف نتیجہ خیز ایکشن کی ہدایت کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کو احکاما ت جاری کئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز اپنے متعلقہ اضلاع میں قبضہ گروپوں کی سرکوبی یقینی بنائیں۔ قبضہ گروپوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قبضہ مافیا خواہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہواس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ اراضی اور جائیدادوں پر قبضے کرنے والوں کی جگہ جیل ہے۔قبضہ گروپوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے۔