لندن(آئی این پی)سٹار بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں مسلسل ابتدائی 5 اننگز میں ففٹی پلس رنز کی اننگز کھیل کر نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ورلڈ کپ میچز میں کیریئر کے ہزار رنز بھی مکمل کر لئے اور وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بنگلہ دیشی بلے باز بن گئے ہیں۔اس کے علاوہ شکیب نے میگا ٹورنامنٹس میں 10 مرتبہ ففٹی پلس رنز کی اننگز کھیل کر مشترکہ طور پر دنیا کے چوتھے بلے باز ہونے کا اعزاز بھی پا لیا ہے۔ انہوں نے افغانستان کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ کے 31 ویں میچ میں شاندار ففٹی بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ شکیب رواں ایونٹ میں اب تک دو سنچریاں اور تین نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔انہوں نے 2007 سے 2019 میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں 27 میچز میں 1016 رنز بنا لئے ہیں جس میں ان کی دو سنچریاں اور 8 نصف سنچریاں شامل ہیں۔وہ میگا ٹورنامنٹس کی تاریخ میں 10 مرتبہ ففٹی پلس رنز کی اننگز کھیل کر ہرشل گبز، جیک کیلس اور اے بی ڈی ویلیئز کے ہم پلہ ہو گئے ہیں، ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں زیادہ مرتبہ ففٹی پلس رنز کی اننگز کھیلنے کا عالمی اعزاز ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 21 مرتبہ یہ سنگ میل عبور کیا، کمار سنگاکارا 12 مرتبہ اعزاز حاصل کر کے دوسرے اور رکی پونٹنگ 11 مرتبہ کارنامہ انجام دے کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM