اولین ترجیح

کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہماری اولین ترجیح ہے انجینئر سید اشفاق حسین شاہ

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجینئر سید اشفاق حسین شاہ نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور کھلاڑی کسی ملک سفیر کا درجہ رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز ایک مقامی ہوٹل میں انٹرنیشنل خواتین فٹ بالر ابیحہ حیدر کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد اسلام، آسٹریلین فٹ بال لیگ آف پاکستان کے صدر سردار طارق محمود، اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد رمضان قصوری اور اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی قوم کاسرمایہ ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور پاکستان کا نام روشن کرنے کےلئے کھلاڑیوں کو سخت سے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابیحہ حیدر ایک محنتی کھلاڑی ہے اور ان کی فرانس میں 27 جون سے یکم جولائی تک شروع ہونے والے ورلڈ ریکارڈ پروگرام میں شرکت ہمارے اور پاکستان کے بڑے اعزاز کی بات ہے، ورلڈ ریکارڈ پروگرام میں دنیا بھر کے 67 ممالک کی 3500 کے قریب خواتین شرکت کررہی ہیں۔ سید اشفاق حسین شاہ نے کہاکہ ہمیں اپنے مسائل کو بالا طاق رکھتے ہوئےایمانداری کے ساتھ ساتھ اپنا کام کرنا چاہے اور میری کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل حل کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم بڑے سے بڑامشکل کام بھی ایمانداری اور نیکی نیتی سے کریں تو اللہ تعالی اس کام میں برکت ڈال دیتا ہے ، فٹ بال میں سیاست بہت ہے۔ میری ٹیم نے طاقت ہے۔ مشکلات کا شامل ہے ۔اسلام آباد میں فٹ بال خواتین کو تربیت دوں گا۔ کیا کھلاڑی کو خوراک درست مل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور ملک میں فٹ بال کی ترقی کے لئے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 19 جولائی سے 4 اگست تک پشاور میں نیشنل چیلنج کپ کھیلا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فٹ بال کی ترقی کے لئے گراونڈ کو پانی اور چونے لگانے والے کا بھی اہم کردار ہوتا ہے۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجینئر سید اشفاق حسین شاہ نے ابیحہ حیدر کے فرانس ورلڈ ریکارڈ پروگرام میں شرکت کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپے بھی نقد دیئے۔ اس موقع پر انٹرنیشنل کھلاڑی ابیحہ حیدر نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر سید اشفاق حسین شاہ کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے اور ڈیڑھ لاکھ روپے دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجینئر سید اشفاق حسین شاہ کی قیادت میں ملک میں فٹ بال ترقی کرے گا۔ واضح رہے کہ ابیحہ حیدر نے 2010 ءمیں بنگلہ دیش سیف گیمز، ساف کپ، 2011ءامریکہ میں سپورٹس یونایٹڈ پروگرام، 2014ءبحرین میں دوستانہ میچوں، 2014ءپاکستان میں ساف کپ اور2017ءمیں آسٹریلیا میں کھیلی گئی آسٹریلیں فٹ بال لیگ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں اس کے علاوہ ابیحہ حیدر نے مارگلہ کلب اسلام آباد، بلوچستان یونائیٹڈ اور پاکستان آرمی کی طرف سے بھی کھیلتی رہی ہے۔