آکسفورڈ یونیورسٹی

چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی کا راحت فتح علی خان کے اعزاز میں عشائیہ

لندن (این این آئی)آکسفورڈ یونیورسٹی لندن کے چانسلر کی جانب سے استاد راحت فتح علی خان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔اس موقع پر ان کے بزنس ڈائریکٹر سلمان احمد بھی موجود تھے۔استاد راحت فتح علی خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی لندن کے چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ انسان اگر سچی لگن اور محنت سے کسی بھی شعبے میں کام کرے تو ایک دن بڑی کامیابی ضرور حاصل ہوتی ہے۔

قوالی کا فن دنیا کے چپے چپے میں مقبول ہورہا ہے۔ہمارے خاندان نے اس فن کی آبیاری میں کئی سال لگائے۔6 سو سال سے ہم قوالی گار ہے ہیں۔ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملنے کے موقع پر راحت فتح علی خان نے کہا کہ میں آج بے حد خوش ہوں اور اپنی ماں کو یاد کررہا ہوں، آج استاد نصرت فتح علی خان زندہ ہوتے تو کتنا خوش ہوتے۔ ڈگری اپنی فیملی، قوال گھرانے اور اپنی ٹیم کے نام کرتا ہوں۔