لاہور(لاہور نامہ) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومتوں نے جنوبی پنجاب کی ترقی کو بری طرح انداز کیا،تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی بار جنوبی پنجاب کو اس کا حق دیاہے،وزیراعلیٰ تعلیم کو فوقیت دیتے ہوئے مرحلہ وار پروگرام کے تحت صوبے کے ہر ضلع میںیونیورسٹی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ حلقہ سے آئے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مختص فنڈز کسی اور مقصد کے لئے ا ستعمال نہیں ہوں گے ۔جنوبی پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے رول ماڈل بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے دریائے سندھ کے کٹاﺅ کے باعث لیہ اور راجن پور کے بعض علاقوں کو بچانے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایتکر دی ہے۔ محکمہ آبپاشی اس ضمن میں فوری طورپر ماڈل سٹڈی کرا کر اقدامات کرے گا-انہوںنے کہاکہ راجن پور او رلیہ میں مد ر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جائیں گے -لیہ میں بہاﺅ الدین ذکریا یونیورسٹی کے سب کیمپس کو اپ گریڈ کیاجائے گا-ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہماری ترجیح ہے-پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے اتھارٹی قائم کی گئی ہے-ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں تعلیم اور صحت کی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کےلئے خصوصی فنڈز رکھے گئے ہیں اوراراکین اسمبلی کی نشاندہی پر نئے کالجز کی تعمیر کے لئے فزیبلٹی رپورٹس مرتب کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں-لیہ ،مظفر گڑھ ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں ضرورت کے مطابق ریسکیو 1122 کے سٹیشن بھی قائم کئے جائیں گے-انہوں نے کہاکہ شہروں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانا ایڈمنسٹریٹرز کی ذمہ داری ہے لہذا صفائی کے نظام میں بہتری کے لئے ایڈمنسٹریٹرز کو متحرک کردار ادا کرنا ہوگا-
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM