سیاسی مگرمچھوں

عوام کی جانب سے مسترد کئے جانے والے سیاسی مگرمچھوں کو صرف اقتدار سے باہر ہونے کا درد ہے‘مومنہ وحید

لاہور(لاہور نامہ ) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ عوام کی جانب سے مسترد کئے جانے والے سیاسی مگرمچھوں کو صرف اقتدار سے باہر ہونے کا درد ہے، وہ اپنا درد عوام کے درد سے جوڑ کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، مولانا فضل الرحمن 1988ءکے بعد پہلی مرتبہ اقتدار سے باہر ہیں، اقتدار سے باہر رہنا ان کیلئے ناممکن ہو چکا ہے۔اپنے اےک بےان مےں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں معاشی استحکام کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، چین، قطر، سعودی عرب سمیت دوست ممالک معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہماری مدد کر رہے ہیں، اپوزیشن جانتی ہے کہ اس کا چورن بکنے والا نہیں ہے، اسی لئے عوام کے مہنگائی کے درد کو اپنے سیاسی درد کے ساتھ جوڑ کر تحریک چلانے کی باتیں کر رہی ہے، پہلی مرتبہ اپوزیشن کی تحریک ان کے سینے میں ہی دم توڑ جائے گی، سیاسی نومولود قیادت کے بیانیہ کو اپنی جماعتوں نے ہی مسترد کر دیا تو وہ عوام میں کس منہ سے جا سکتے ہیں۔