لاہور(صباح نیوز) بھارتی حکومت نے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو ایک بار پھر اٹاری بارڈر پر روک لیا۔ تفصیلات کے مطابق سکھ یاتریوں نے 10 بجے لاہور پہنچنا تھا تاہم بھارتی حکام نے انھیں کئی گھنٹے انتظار کی سولی پر لٹکائے رکھا، سکھ یاتریوں نے بھارت کے خلاف احتجاج کے دوران شدید نعرے بازی کی۔
بھارت نے سکھ یاتریوں کی پاکستان آنے میں رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کر دیں، ایک بار پھر سکھ یاتریوں کو اٹاری بارڈر پر روک لیا۔ یاتریوں کی بڑی تعداد اٹاری سٹیشن پر موجود رہے لیکن بھارتی حکام ان کو اجازت دینے میں پس وپیش سے کام لیا۔بتایا گیا ہے کہ سکھ یاتریوں نے 10 بجے لاہور پہنچنا تھا لیکن انھیں کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی اور نہ ہی روکنے کی کوئی وجہ بتائی گئی ۔ سکھ یاتریوں نے بھارتی غیر اخلاقی روئیے کے خلاف احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔