لاہور(لاہور نامہ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے شوباز شریف کرپٹ حکومت کے ایک اور سکینڈل اور نااہلی سے پردہ فاش کر دیا۔سابق پنجاب حکومت نے من پسندنجی کمپنی میڈی ارج کے ساتھ پنجاب بھر میں بیس موبائل ہیلتھ یونٹ چلانے کا معاہدہ طے کیا۔
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزیدکہاکہ معاہدے کے مطابق ایک موبائل ہیلتھ یونٹ پر ماہانہ پچیس لاکھ روپے خرچ ہوتے رہے۔ حکومت پنجاب اب اسی فری موبائل ہیلتھ یونٹ کو پچیس لاکھ کی بجائے ماہانہ صرف دس لاکھ روپے کے اخراجات پر ہزاروں مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ فری موبائل ہیلتھ یونٹس لاہور، ملتان، بہاولپور، شیخوپورہ اور رحیم یار خان کے دوردراز علاقوں میں مریضوں کو بہترین علاج معالجہ کی مفت سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ فری موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد مریضوں کو مفت علاج معالجے اور ادویات کی سہولت فراہم کر چکے ہیں۔مریض فری موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے ایکسرے، الٹراسا¶نڈ، تمام بلڈ ٹیسٹس، آکسیجن سمیت مفت ادویات کی سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ شوباز شریف کی کرپٹ حکومت نے ماضی میں جعلی صحت سکیموںسے عوام کے اربوں روپوں کو چونا لگایا۔