اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے کہا ہے کہ معاشی ابتری پرچیف آف آرمی سٹاف کا بیان نااہل حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ حکومت نے بجٹ منظور کرانے کے لئے قومی خزانے کو سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کیا ۔ انہوںنے کہاکہ گنتی پوری کرنے کے لئے ارکان کو مالی پیکجز دیئے گئے ۔انہوںنے کہاکہ اتحادی جماعتوں سے خفیہ اور اعلانیہ مک مکا کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ 3ووٹوں کے سہارے پر کھڑی حکومت ہلکی سی جنبش سے زمین بوس ہو سکتی ہے۔
انہوںنے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو نے عوام دشمن بجٹ اسمبلی میں پیش ہوتے وقت ہی مسترد کر دیا تھا ۔انہوںنے کہاکہ آصف زرداری اور شہباز شریف کی میثاق معیشت تجویز پر دھیان نہیں دیا گیا ۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی غیر ملکی اشاروں پر بنایے گئے بجٹ کو ملک کیلئے خطرہ سمجھتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو عوام دشمن پالیسیوں اور فیصلوں کے خلاف میدان عمل میں ہیں۔انہوںنے کہاکہ ملکی خزانے کی کنجی آئی ایم ایف کے حوالے کرنے والوں کا یوم حساب قریب ہے۔انہوںنے کہاکہ امارت کی بلند سطح پر براجمان ٹولے کو پست سطح غربت کا اندازہ ہی نہیں۔انہوںنے کہاکہ بھیک اور چندے کے عادی حکمران قومی حمیت اور غیرت سے عاری ہیں۔