و اضح شکست

وفا قی بجٹ کی منظور ی اپوز یشن کی و اضح شکست ہے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ وفا قی بجٹ کی منظور ی اپوز یشن کی و اضح شکست ہے ،اپوز یشن کے تمام حر بے ناکام ثا بت ہو ئے ،قومی اسمبلی میں و فاقی بجٹ کو پا س کرا کے کپتان کے کھلا ڑیوں نے اپوز یشن کی سیا ست ہوا میں اڑا دی ۔پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے راستے میں بننے والے تمام اتحاد ر ریت کی ڈھیری ثا بت ہورہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ احتسا ب کا مو سم چل رہا ہے مصطفی کمال کیخلا ف نیب ر یفر نس کا سند ھ کی عوام خیر مقد م کرہے ہیں جس جس نے بھی قومی دو لت لو ٹنے میں اپنے ہا تھ رنگے ہیں انہیں احتسا ب کی ریل کا سفر کر نا پڑے گا ۔انہو ں نے مزید کہاکہ اپوز یشن کا شیرازہ بکھر چکا ہے مسلم لیگ نواز شریف کے جیل جانے کے بعد کئی حصو ں میں تقسیم ہو چکی ہے شہباز شریف اور مریم نواز میں سیا سی جنگ عرو ج پر ہے عوام کو گاجر مو لی سمجھنے والے اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں ،زر داری اور شریف فیملی کا مستقبل تاریک ہو چکاہے ۔