لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف نے نیب کی زیر حراست پارٹی رہنماﺅں حمزہ شہباز اور سبطین خان کو پنجاب اسمبلی کی مختلف قائمہ کمیٹیوں میں شامل کرانے کا فیصلہ کیا ہے ،عبد العلیم خان کی جانب سے چھوڑی گئی پنجاب اسمبلی کی چار قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سبطین خان کو دی جائے گی ۔بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے نیب کی زیر حراست قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے پروڈکشن آڈر جاری کرانے کےلئے انہیں مختلف قائمہ کمیٹیوں میں شامل کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں آنے والے دنوں میں باضابطہ پیشرفت کی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماﺅں پر مشتمل سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے بھی ملاقات کرے گا۔ عبد العلیم خان کی جانب سے چھوڑی گئی استحقاق کمیٹی ، پی اے سی ٹو ، سپیشل کمیٹی نمبر 6اور قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی رکنیت سبطین خان کودی جائے گی ۔ یاد رہے کہ سبطین خان اس وقت کرپشن اور اختیارات کے ناجائز کیس میں نیب کی حراست ہیں ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM