نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کر دی گئیں،عدالت میں پنجاب حکومت کے سپیشل میڈیکل بورڈکی رپورٹ جمع کرائی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت کی سماعت آج ہو گی۔اسلام آبادہائیکورٹ کا ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس اسلام آبادہائیکورٹ میں پیش کردی گئی،پنجاب حکومت کے سپیشل میڈیکل بورڈ کی رپورٹ جمع کرائی گئی ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کو ایسے ہسپتال میں رکھا جائے جہاں24 گھنٹے اچھی طبی سہولیات میسرہوں ،نوازشریف کو دل کی شریانوں کا مرض لاحق ہے ،نوازشریف کے دل کے مرض کے باعث انکے پرانے معالج سے بھی مشور کیا جائے ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلڈشوگر اور بلڈ چارٹ کو مین ٹین میں رکھا جائے ۔