سیلز ٹیکس اعلامیہ

گیس قیمتوں میں اضافے سیلز ٹیکس اعلامیہ سے سی این جی کی قیمت میں22روپے تک اضافہ متوقع ہے‘ سی این جی ایسوسی ایشن

لاہور(آئی این پی) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے سیلز ٹیکس اعلامیہ کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے سندھ، بلوچستان ، خیبر پختونخواہ میں سی این جی کی قیمت میں کم از کم 21سے 22روپے کا اضافہ متوقع ہے ۔مرکزی رہنما غیاث عبد اللہ پراچہ نے کہا کہ یہ گزشتہ دس سال کی ملکی تاریخ میں گیس اور سی این جی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہے جسے مسترد کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس سے 450ارب کی سرمایہ کاری ضائع اور لاکھوں افراد بے روزگار ہو جائیں گے جبکہ ریونیو کی مد میں کروڑوں کا نقصان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سی این جی سیکٹر کے لئے جی آئی ڈی سی مکمل طور پر ختم اور بجلی کی قیمت کم کی جائے ۔ہمارے فارمولے پر عمل ہوا تو صنعت اور روزگار چلتے رہیں گے اور حکومت کو ٹیکس ملیں گے ۔ ہمارے فارمولے پر عمل سے سالانہ ایک ارب ڈالر کی بچت ہو گی ۔