لاہور(آئی این پی)بھارت سے آئے 400سے زا ہدسکھ یا تر یوں نے گوردوارہ روہڑی صا حب ایمن آبا د کا دورہ کر کے اپنی مذہبی رسو ما ت ا د ا کرتے ہوئے خصو صی دعا ئیں کیں ۔متر وکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے یا تر یوں کی سکیورٹی اور لنگر سمیت دیگر انتظامات کئے گئے ۔ بور ڈ کے اعلیٰ افسران بھی یاتر یوں کے ہمرا ہ رہے ۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے ئے سکھ رہنما ؤ ں نے مہا را جہ رنجیت سنگھ کی 180 ویں بر سی کی تقر یب میں گو رنر پنجا ب چوہد ری محمد سرور کی شرکت اور اعلیٰ انتظامات کرنے پر چیئر مین ٹر سٹ بور ڈ ڈا کٹر عا مر احمد کے مشکور ہیں ۔
ہم پاکستان میں ا پنی عزت افزا ئی ہمیشہ یا د رکھیں گے ۔گو ردواروں میں سکیو رٹی اور کھانے پینے سمیت تما م انتظا مات قابل تعریف ہیں ۔ ترجمان کے مطابق سکھ یا تری آج یکم جولائی کو گوردوارہ پنجہ صا حب حسن ا بدال کیلئے روانہ ہوں گے اور وہاں پر دوروز قیام کے بعد 3جو لائی کو ننکانہ صاحب کے لئے روانہ ہو جا ئیں گے۔