لاہور(آئی این پی)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب سید صمصام بخاری نے کہا ہے کہ ملک میں سٹیٹس کو اور تبدیلی کی قوتوں میں کشمکش جاری ہے،کرپشن کیلئے واویلاکرنیوالے تبدیلی کا راستہ نہیں روک سکتے۔ اتوار کو ا یک بیان میں انہوں نے کہا کہ سسٹم کی تبدیلی ہی ملکی معیشت میں بہتری کی ضامن ہے،فرسودہ نظام کو ’’ابھی نہیں تو کبھی نہیں ‘‘کی بنیاد پر بدلنا ہوگا۔وزیر اعظم عمران خان نے ملکی ترقی و خوشحالی کا روڈ میپ دے دیا ہے،ملک کو معاشی لحاظ سے اپنے پاؤں پر کھڑا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور قطر کا تعاون پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا احتجاج کسی کام آیا اور نہ ہی آئے گا،بجٹ منظوری کی طرح حکومت آئندہ بھی کامیاب ہوگی،دن بدن حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں، عوام کو ریلیف دینگے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا وژن ملکی ترقی و استحکام ہے اس لئے منفی پراپیگنڈہ کرنیوالوں کو ہر سطح پر ناکامی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM