آخری حد

مریم نوازکا نواز شریف کے لئے آخری حد تک جا نے کا اعلان

لاہور (آ ئی این پی)مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جعلی اعظم اور اس کی جعلی حکومت خوفزدہ ہیں، نواز شریف کو انشااللہ کچھ نہیں ہو گا، وہ ناانصافی اور ظلم کا نشانہ بنے ہیں، اتوار کو مریم نواز نے ایک بار پھر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہائے ٹوئٹر پر پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا کہ اندھے کو بھی نظر آرہا ہے کہ جعلی اعظم اور اس کی جعلی حکومت خوفزدہ ہیں اور خوف اور گھبراہٹ میں وہ انتقامی کارروائیوں میں تیزی لانے کی بیوقوفانہ مگر ناکام کوششش کر رہے ہیں،مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف کو انشااللہ کچھ نہیں ہو گا، وہ ناانصافی اور ظلم کا نشانہ بنے ہیں، انکے ساتھ اللہ اور عوام ہیں، اللہ انکو سرخرو کرے گا بہت جلد۔ فکر ظالم کو ہونی چاہئے کیونکہ ظالم کی پکڑ بہت سخت ہے،حق کو غا لب ہو کر ہی رہنا ہے،انہو ں نے مز ید کہا کہ میں اپنے آپ سے اور آپ سب سے وعدہ کر چکی کہ نواز شریف کے لئے میں آخری حد تک جا ؤں گی انشااللہ۔ دیکھتے رہیے۔