اسلام آباد(صباح نیوز)قومی احتساب بیورو(نیب) نے نندی پور پاور پروجیکٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان اور جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کی بریت چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت کے 25 جون 2019 والے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چینلج کیا جائے گا۔نیب کا موقف ہے کہ احتساب عدالت نے شواہد کو نظر انداز کرتے ہوئے جلدی بازی میں قانون کے منافی بابر اعوان کی بریت کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق عدالت کی جانب سے تحریری فیصلہ ملنے پر اپیل تیار کی جائے گی۔خیال رہے کہ 25 جون کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور دیگر چار ملزمان کو سزا سنائی جب کہ بابر اعوان اور ریاض کیانی کو بری کردیا تھا۔کیس میں نامزد سات ملزمان نے بریت کی پانچ درخواستیں دائر کی تھیں۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وزیر قانون و انصاف بابر اعوان، شمائلہ محمود، جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی اور ڈاکٹر ریاض نے بھی بریت کی درخواستیں دائر کی تھی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM