جھوٹا پراپیگنڈہ

رانا ثنااللہ لیگی ارکان کی وزیراعظم سے ملاقات کے معاملے پر حکومتی دعووں کو جھوٹا پراپیگنڈہ قرار دے دیا

لاہور(صباح نیوز)صدر مسلم لیگ( ن )پنجاب رانا ثنااللہ نے لیگی ارکان کی وزیراعظم سے ملاقات کے معاملے پر حکومتی دعووں کو جھوٹا پراپیگنڈہ قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )حکومت عوام دشمن بجٹ سے توجہ ہٹانے کے لئے جھوٹا پراپیگنڈہ کر رہی ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ اگر کوئی لوٹا ہوا تو کارکن ان کے گھروں کا گھیرا ؤکریں گے جسکی قیادت میں خود کروں گا۔صدر مسلم لیگ ن پنجاب نے کہا کہ اگر کسی رکن نے لوٹا بننے کی کوشش کی تو اسے ہماری جماعت کی رکنیت سے مستعفی ہونا ہو گا۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں لوٹا کریسی کے لئے خصوصی سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پندرہ پندرہ ارب میں اتحادی خریدنے والی حکومت اب مسلم لیگ (ن )کے ارکان کو خریدنا چاہتی ہے جنہیں توڑنے کے لئے خزانے کے منہ کھول دیئے گئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ہمارے ارکان خریدنے کی کوشش میں منہ کی کھانی پڑے گی، لیگی ارکان اسمبلی متحد اور نوازشریف کی قیادت پر غیر متزلزل یقین رکھتے ہیں۔