بے نقاب

پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتیں بے نقاب ہوچکی ہیں، سینیٹرسرا ج الحق

راولپنڈی (صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی سینیٹرسرا ج الحق نے کہاہے کہ ن لیگ ،پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی لیڈرشپ کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ،22کروڑعوام شدید مشکلات کا شکارہیں ظالم جاگیرداراورسرمایہ دار،مزدوروں کے منہ سے نوالہ تک چھین چکے ،حکومت نے آئی ایم ایف کا بجٹ پیش کرکے عوام پر ظلم کی انتہا کردی، ظالمانہ نظام کے خاتمے کیلئے قوم کونکلنا ہوگاجماعت اسلامی ملک کے بڑے شہروں میں عوامی مارچ کررہی ہے، کارکنان وذمہ داران عوام سے رابطہ رکھیں اور پنجاب کے بلدیاتی الیکشن کی بھرپورتیاری کریں ۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ کے اجتماع ارکان سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجتماع سے امیرصوبہ شمالی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم، امیرضلع سیدعارف شیرازی،ضلعی سیکرٹری سیدعزیرحامدسمیت دیگرذمہ داران نے بھی خطاب کیا ۔اس مو قع پرصدر نیشنل لیبرفیڈریشن پاکستان شمس الرحمن سواتی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان ،نائب امراء ضلع ضیاء اللہ چوہان،شیخ مسعود احمد سمیت مردوخواتین ارکان نے شرکت کی ۔سینیٹرسراج الحق نے کہاکہ پیپلزپارٹی آصف زرداری اور ن لیگ نوازشریف کومظلوم اوربے گناہ ثابت کرنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے جبکہ جماعت اسلامی اس ملک کی واحد اپوزیشن جماعت ہے جوملک کے حقیقی مسائل کواجاگرکرنے کیلئے عوام کی ترجمانی کررہی ہے ،اس سے قبل ہمارے اکابرین نے آئین پاکستان کواسلامی بنانے کیلئے ایک طویل جدوجہد کی جس کے نتیجے میں آج ہمیں اسلام کے حوالے سے بات کرنے کی آزادی ہے۔انھوں نے کہاکہ عالمی سطح پرطاغوت اسلامی تحریکوں کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کررہا ہے جمہوری راستے بندکرنا تنگ نظری ہے کارکنان آزمائش کی صورت میں ثابت قدمی اورصبرکامظاہرہ کریں،ہرکارکن اسلامی تحریک کاستون ہے انبیاء کے بعد امت مسلمہ بالخصو ص اسلامی تحریکوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلامی نظام کے قیام کے جدوجہد کے مشن کوجاری رکھیں۔