اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان ایسے لیڈر ہیں جو اپنا نہیں آئندہ کی نسلوں کی ترقی اور خوشحالی کا سوچتے ہیں ، وزیراعظم عمران خان نے ملک کے مفاد میں مشکل فیصلے لئے ، آج تک کسی سیاستدان نے اتنے مشکل اور بروقت فیصلے نہیں لیے وہ ہمیشہ مصلحت کا شکار رہے ، اداروں کو مضبوط بنانا ،ادارہ جاتی اصلاحات ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ، پاکستان چین خطے میں اہم شراکتدار ہیں ،وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق دنیا اور خطے کے ممالک کے ساتھ بہتر اور اچھے روابط کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ، فلم معاشرے کا حقیقی چہرہ ہے،پاکستان کے چین کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں جو ہر آنے والے دن مزید مستحکم ہورہے ہیں ، وزارت اطلاعات و نشریات ریاستی میڈیا کی ڈیجٹلائزیشن ،میڈیا یونیورسٹی کے قیام سمیت دیگر اقدامات پر کام کر رہی ہے۔ وہ بدھ کو پی این سی اے میں چائنیز فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ چین کے سفیر یا? جنگ ،ڈی جی پی این سی اے جمال شاہ کے علاوہ وزارت اطلاعات و نشریات کے حکام ، فلم پروڈکشن کے شبعہ سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات بھی تقریب میں موجود تھیں۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فیسٹول میں شرکت میرے لئے عزت کا باعث ہے ،لوگوں ایک ایک دوسرے کے قریب لانے لئے یہ بہترین قدم ہے، ان فلموں کے ذرریعے ہمیں چائنیز ثقافت کا پتہ چلے گا، چین چیلنجز کے ساتھ نمٹنے کے لئے ہمارا بہترین رول ماڈل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم بھی باہمت اور جرات مند ہے ، پاکستانی قوم نے مسلح افواج ،سکیورٹی فورسز کی تعاون سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو شکست دینے کے ساتھ ساتھ انتہا پسندانہ مائند سیٹ کو بھی شکست سے دوچار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ چین مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ،پاکستانی فلم انڈسٹری کو مشکل صورتحال سے نکالنے کے لئے چین کے تعاون کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی آرٹسٹوں کی حالت زار پر توجہ دینی کی اشد ضرورت ہے ، اسوقت بھی پاکستانی آرٹسٹ حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے وڑن کے مطابق حکومت کے آنے والے چند اہم اقدامات میں فلم و ثقافت پالیسی بھی شامل ہوگی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان 1947میں آزاد ہوا جبکہ چین 1949میں آزاد ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیلسن مینڈیلا نے کہا تھا کہ سیاستدان اپنا جبکہ لیڈر نسلوں کا فائدہ دیکھتا ہے ،عمران خان ویسے ہی لیڈر ہیں جو صرف اور صرف آئندہ نسلوں کی ترقی اور خوشحالی کا سوچتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج کی ملاقات کسی سیاسی یا ترقیاتی امور پر نہیں بلکہ دو ایسے شراکتداروں کے درمیان ملاقات ہے جو سینماء-04 اور کلچر کو فروغ دینا چاہتے ہیں ،سینماء اور کلچر کے فروغ سے ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، چین آج ایک ڈیجیٹل ملک ہے اور پاکستان گذشتہ کسی عشروں سے سیاستدانوں کے ہاتھوں یرغمال بنا رہا لیکن اب عمران خان سب کچھ بدل دیں گے، لیڈرز کو سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں،ٹیکس ریفارم کے ذریعے چیزیں بدلیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان اور چین ملکر فلم پروڈکشن میں جائیں گے ، ہیرو پاکستان سے ہو اور ہیروین چین سے ہو ، یہ بھی حقیقت ہے کہ 40 سال بعد ہماری فلم پرواز ہے جو چینی سینماء-04 میں لگی۔انہوں نے کہا کہ ہم چین کی مدد سے پی ٹی وی کو ڈیجیٹل کرنے جا رہے ہیں،چین کی جانب سے پاکستان میں میڈیا یونیورسٹی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پی این سی اے اور لوک ورثہ آرٹ اینڈ کلچر کے فروغ کے لئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔