رحم و کرم

عوام کو مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے‘مومنہ وحید

لاہور(لاہور نامہ ) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ عوام کو مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی ہوگی۔ اپنے اےک بےان مےں انہوںنے کہاکہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانون کے مطابق مقدمے درج کر کے سٹاک ضبط کیا جائےگا اوراشیائے ضروریہ کی ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت یقینی بنائی جائے گی۔ ذخیرہ اندوزوں کی جگہ جیل ہے۔ نا جائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے کسی نرمی کے مستحق نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ عوام کو حقیقی ریلیف دینے کےلئے متحرک اور فعال طریقے سے کام کرنا ہو گااور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے۔ انہوںنے کہا کہ باتیں بہت ہو چکیں، اب کام ہر ایک کو کام کرنا ہوگا اور عوام کو ریلیف دیا جائےگا۔ جو کام نہیں کرے گا، وہ عہدے پر بھی نہیں رہے گا۔ انہوںنے کہا کہ پرائس کنٹرول کے اقدامات پر عملدرآمد کے حوالے سے بہانے بازی نہیں چلے گی۔صوبے کے عوام کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے۔