بچوں میں پیٹ

گرمیوں میں بچوں میں پیٹ کے امراض عام ہو جاتے ہیں،ڈاکٹراختر

خالق نگر( این این آئی) ڈی ڈی ایچ او اقبال ٹاﺅن ڈاکٹراخترنے کہا ہے کہ موسم گرما میں مختلف بیماریاں گیسٹرو، ہیضہ،اسہال،پیٹ کی خرابی،بدہضمی،خارش اور جلدی امراض پھوڑے ،پھنسیاں وغیرہ وبا کی صورت میں پھیلتے ہیں،جن سے بچنے کیلئے لیموں کی سکینجبین،سرکہ،پیاز،پودینہ اور ادرک انتہائی مفید ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹراخترنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈاکٹرمحمدعدنان بھی موجودتھے،ڈاکٹراخترنے مزید کہا کہ موسم گرما میں پانی ا±بال کر اور فلٹر کر کے پیئں۔بچوں کو گلیوں میں بارش کے ٹھہرے ہوئے گندے پانی میں نہانے سے منع کریں۔

گلے سڑے پھل اور باسی کھانا کھانے سے گریز کریں نیز گوشت،چائے،کافی،کولا مشروبات کا استعمال کم کریں اور غذا میں کدو، ٹینڈے،گھیا توری،خرفہ،کریلے ،کالے چنے کا شوربہ اور مونگ کی دال استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ موسم گرما کے آنے سے متعدد بیماریاں جنم لیتی ہیں‘ بچوں میں بیماریاں عام اس لئے ہوتی ہیں کہ گھروں میں ماﺅں کو گرمی سے بچانے کےلئے اقدامات نہیں کئے جاتے۔ نہروں میں بچوں کے نہانے سے جلدی امراض جنم لیتے ہیں۔ ہیٹ سٹروک کی صورت میں بچوں کو پنکھے کے نیچے لٹا دیں۔ ڈاکٹراختر نے کہا کہ گرمیوں میں بچوں میں پیٹ کے امراض عام ہو جاتے ہیں ضروری ہے کہ مائیں بچوں کو گرمی سے بچائیں اور دھوپ میں جانے سے منع کریں۔