انٹربینک مارکیٹ

انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 11 پیسے سستا، 156 روپے 50 پیسے میں ٹریڈنگ

کراچی(اے این این )پاکستانی کرنسی زور پکڑنے لگی، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 11 پیسے سستا ہو گیا اور 156 روپے 50 پیسے کے ریٹ پر فروخت ہوا۔مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے دوران ڈالر کے ریٹ میں ایک مرتبہ پھر گراوٹ دیکھنے میں آئی، انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی روپے کے مقابلے1 روپے 11 پیسے گر گئی جس سے ڈالر 156 روپے 50 پیسے میں ٹریڈ ہوتا رہا۔گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 72 پیسے کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی تھی، تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے 6 ارب ڈالر قرض کی منظوری کے سبب ملکی کرنسی میں استحکام اور معاشی بحالی کا قوی امکان موجود ہے۔