لاہور (آن لائن) پنجاب فوڈ اتھارٹی اور رحمت ہسپتال کے زیر اہتمام آنکھوں کی بینائی بہتر کرنے میں غذاکے کردار پر آگاہی کیمپ کا انعقادکیا گیا۔آنکھوں کی مختلف بیماریوں کا شکار مریضوں کو تفصیلی غذائی چارٹس، کتابچے اور ہدایت نامے مفت دیئے گئے۔ 30ماہر غذائیات پر مشتمل ٹیم نے کیمپ میں 700سے زائد افراد کو تفصیلی معائنے کے ساتھ ساتھ بہتر غذا کے استعمال کے استعمال پر براہ راست آگاہی بھی دی۔
تفصیلات کے مطابق بہتر غذائیں اپنا کرآنکھوں کی بینائی کو بہتر بنانے کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی رحمت ہسپتال کے زیر اہتمام آگاہی کیمپ کا انعقادکیا گیا۔کیمپ میں آنکھوں کی بینائی بہتر کرنے میں غذاکے کردار پرمریضوں کو فری معلومات فراہم کی گئی۔اس کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی مختلف بیماریوں کا شکار مریضوں کو تفصیلی غذائی چارٹس،کتابچے اور ہدایت نامے مفت دیئے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان، ایڈمنسٹریٹررحمت ہسپتال کرنل معین رؤف اورصدر ہسپتال کمیٹی جسٹس عامر رضا نے کیمپ کا دورہ کیا اور مریضوں سے بات چیت کی۔ 30ماہر غذائیات پر مشتمل ٹیم کیمپ میں لوگوں کو آنکھوں کے مسائل سے بچاؤ میں خوراک کی اہمیت پر راہنمائی فراہم کی۔کیمپ میں آئے 700 سے زائد افراد کو تفصیلی معائنہ کے ساتھ ساتھ بہتر غذا کے استعمال پربراہ راست آگاہی بھی دی گئی۔ ماہر ِغذائیات کے مطابق سبزیوں اور پھلوں میں موجود وٹامن اے آنکھوں کے پٹھوں کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آج کل فاسٹ فوڈ کی زیادتی، سبزیوں اورپھلوں کا کم استعمال نوجوانوں میں بینائی کے مسائل کو بڑھا رہا ہے۔ایڈمنسٹریٹر رحمت ہسپتال کرنل معین رؤف کا کہنا تھا کہ آگاہی کیمپس کے انعقاد سے لوگوں میں غذائیت سے بھرپور خوراک کے چناؤ کا شعور پیدا ہو رہا ہے۔کسی بھی مر ض میں مبتلا افراد کے لیے ادویات سے زیادہ بہتر اور صاف خوراک کا استعمال نہایت ضروری ہے۔اس حوالے سے جسٹس عامر رضاکا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑھتے ہوئے امراض پر قابو پانے کے لیے لوگوں میں علاج بالغذا کی آگاہی پیدا کرنے کا عمل قابل ستائش ہے۔اس موقع پر ڈجی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی کے ساتھ ایسے آگاہی کیمپس کے انعقاد سے بہترغذا کے استعمال کے حوالے سے راہنمائی بھی کر رہے ہیں۔خوراک کے بہتر استعمال بارے آگاہی سے ہی بڑھتے ہوئے امراض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔