لاہور ( این این آئی)نامور اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ کسی بھی رشتے میں مضبوطی کی علامت اعتماد ہے ، اگر میاں بیوی کے درمیان اعتماد نہ ہو تو زندگی گزارنا محال ہو جائے ، مردوںکو خدا کی ذات نے بڑا دل دیا ہے اور میری خوش قسمتی ہے مجھے آئیڈل شوہر ملا ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ انسان اپنے ضمیر کو حسد کی آلودگی سے بچائے تو اندر کی خوبصورتی خود بخود نظر آتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میرے شوہر ہر حوالے سے بھرپور تعاون کرتے ہیں اور میں بھی ان کی خواہاشات کا احترا م کرتی ہوں۔ انہوںنے کہاکہ شوہر کو گلوکار مہدی حسن بہت پسند ہیں اور ان کا گانا ” میں تو مر کر بھی میری جان تجھے چاہوں گا “ اکثر سنتے رہتے ہیں ۔ ریما نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میاں بیوی کے درمیان نوک جھونک معمولی بات ہے اور میرا خیال ہے یہ بھی ازدواجی زندگی کا حسن ہے ۔لیکن اس نوک جھونک کو شدید لڑائی میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے ۔