کراچی(صباح نیوز)سربراہ تنظیم ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ بارش میں نہانے پر بھی ٹیکس لگا دیا جائے گا جب کہ فقیر کو پیسے دیں گے تو پانچ روپے ٹیکس دینا پڑے گا۔فاروق ستار نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے، بارش میں نہانے پر بھی ٹیکس لگا دیا جائے گا، فقیر کو پیسے دیں گے تو پانچ روپے ٹیکس دینا پڑے گا، حکومت کی حد سے زیادہ نالائقی ہے ،ترجیحات صحیح طریقے سے طے نہیں ہوئیں، وفاقی اور صوبائی حکومت ایک دوسرے پر الزام تراشی کے بجائے کے فور کی تکمیل پر لگائیں۔انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب نے یو ٹرن کے علاوہ کچھ نہیں کیا صرف رانا کی گرفتاری پر یو ٹرن نہیں لیا، وفاقی حکومت نے تباہی مچائی ہے مہنگائی کا سونامی لے آئی ہے، وفاقی حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کردیا۔فاروق ستار نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پیسوں سے کراچی میں جو پراجیکٹ چل رہے تھے اس کے پیسے دیتے نہیں ہیں صرف اعلانات کرتے ہیں، ووٹ لینے ہوتے ہیں تو اعلان کرکے چلے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM