مبینہ ویڈیو

حکومت کا جج کی مبینہ ویڈیو کی فرانزک تحقیقات کرانے کا فیصلہ

سیالکوٹ(صباح نیوز)حکومت نے مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے پیش کردہ مبینہ خفیہ ویڈیو کی فرانزک تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو سے متعلق کہا کہ حکومت مبینہ خفیہ ویڈیو کی فرانزک تحقیقات کرائے گی۔، انہوں نے مریم نواز کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کو ان کی اپنی ہی پارٹی پر خودکش حملہ قرار دیا۔ اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آڈیو ویڈیو ٹیپ بنانے اور چلانے والے دونوں کردار سند یافتہ جھوٹے ہیں۔سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم صفدر اعوان کی مبینہ ویڈیو صرف جج ارشد ملک پر حملہ نہیں بلکہ عدلیہ پر حملہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے ذریعے اس میڈیا ہاؤس کی نشاندہی کی جائے گی جہاں آڈیو ویڈیو جوڑی گئی۔انہوں نے کہا کہ حکومت جعل سازی میں ملوث تمام پردہ نشینوں کو بے نقاب کرے گی۔وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات نے واضح کیا کہ ویڈیو کے موجد ناصر بٹ کے خلاف سنگین مقدمات درج ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ ایک وارداتی ٹولہ حقائق مسخ کرکے قوم کا وقت ضائع کرنے میں مصروف رہا مریم نواز کی پریس کانفرنس میں اداروں کے خلاف روایتی ہیھکنڈے استعمال کیے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن)کے چیئرمین پرس کانفرنس میں بے چارگی کی تصویر بنے نظر آئے تاہم جعل ساز گروہ اور مافیا اداروں کو کسی طرح بھی آزاد اور خودمختار نہیں دیکھنا چاہتے۔شہباز شریف کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لیگی صدر پریس کانفرنس کے دوران اپنی بیچارگی کا ماتم کرتے نظر آئے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی یتیموں کے ہتھکنڈوں سے ہمیں کوئی غرض نہیں، ہم نے ہر وہ قدم اٹھایا جس سے ملک میں استحکام آئے۔انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت کے نام پر میثاق کرپشن پر دستخط کیے گئے تاہم چور مچائے شور کا بیانیہ اب نہیں چلے گا۔

وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات نے کہا کہ ماضی میں دو خاندانوں نیسیاست کو وراثت سمجھ کرتقسیم کیا۔فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کو رہزن کمیٹی قرار دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت کے کیس میں جج ارشد ملک کی مبینہ خفیہ ویڈیو سامنے لے آئی تھیں۔مریم نواز نے بتایا تھا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے جج نے العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے سے متعلق لیگی کارکن ناصر بٹ کو بتایا کہ ‘نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، فیصلے کے بعد سے میرا ضمیر ملامت کرتا رہا اور رات کو ڈراونے خواب آتے رہے۔
#/S