غیر رجسٹرڈ

حکومت نے غیر رجسٹرڈ موبائل فون ریگولرائز کروانے کا نیا طریقہ متعارف کروا دیا

اسلام آباد (آن لائن ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے غیر رجسٹرڈ موبائل فونزکو ریگولرائز کرنے کا نیا طریقہ متعارف کرا دیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 18 جنوری 2019 کو جاری کردہ کسٹمز جنرل آرڈر نمبر 1 میں ترمیم کرتے ہوئے کسٹمز جنرل آرڈر نمبر 10 جاری کر دیا ہے۔ روزنامہ نوائے وقت کے مطابق اس جنرل آرڈر میں کہا گیا ہے کہ درخواست دہندگان اپنے رجسٹرڈ موبائل فون ریگولرائز کروانے کے لیے خود کار نظام کے تحت تمام تر معلومات اور ڈیٹا وی باکس کے ذریعے فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔ اس فراہم کردہ ڈیٹا اور اس کے ساتھ منسلک درخواست پر خود کار نظام کے ذریعے پراسس ہو گا اور اس خود کار نظام کے ذریعے موبائل فون ڈیوائسز پہلے سے رائج ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی شرح کے مطابق ادائیگیوں پر کلیئر ہوں گی اور غیر رجسٹرڈ شدہ موبائل ڈیوائسز کو ریگولرائز کروانے کے لیے ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی ادائیگی کے لیے سسٹم کی جسنب سے خودکار طریقے سے بنائی گئی سلپ کا اجرا ہو گا اور یہ ادائیگی کی سلپ آئی ڈی بھی الیکٹرانک طور پر خودکار نظام کے تحت بنے گی۔

ایف بی آر کی جانب سے عوام کو ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی ادائیگی کے لیے ایک بڑی سہولت دی گئی کہ وہ مختلف طریقوں سے رقم کی ادائیگی کروا سکیں گے۔ فون ریگولائز کروانے کے لیے درخواست دہندہ کے پاس یہ سہولت ہو گی کہ وہ ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی ادائیگی آن لائن بینکنگ سسٹم کے ذریعے کر سکتا ہے یا موبائلبینکنگ کا استعمال کر سکتا ہے، اے ٹی ایم کے ذریعے ادائیگی کر سکتا ہے یا پھر بینکوں کی برانچز کے ذریعے بھی یہ کام کیا جا سکتا ہے۔جب سسٹم متعلقہ موبائل فون اور ڈیوائس کے لیے ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی ادائیگی اور وصولی کی تصدیق کر ے گا تو اس کے بعد خودکار نظام سے متعلقہ موبائل ڈیوائس ڈی آئی آر بی ایس کی وائٹ لسٹ میں شامل ہو جائے گی اور موبائل ڈیوائس ریگولرائز ہو جائے گی۔ سی طرح بیرون ملک سے آنے والے مسافر بھی اپناموبائل فون 60 روز کے اندر رجسٹرڈ کروانے کے پابند ہوں گے۔