لاہور (صباح نیوز) موٹاپے کا شکار صادق آباد کا رہائشی نورحسن انتقال کرگیا۔ تفصیلات کے مطابق نورالحسن 3 ہفتے سے لاہور کے نجی ہسپتا ل میں زیرعلاج تھا جہاں اس کا 10 روز قبل آپریشن کیا گیا تھا، ڈاکٹروں نے نورالحسن کا آپریشن کرکے اس کے معدے کا سائز چھوٹا کردیا تھا اور آپریشن کو کامیاب قرار دیا تھا۔
آپریشن کے بعد نورالحسن کو آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ اچانک انتقال کرگیا خاندانی ذرائع کے مطابق نور الحسن کا انتقال ہارٹ اٹیک کے باعث ہوا۔ بتاہا جاتا ہے کہ ہسپتال کے آئی سی یو میں مریضہ کے انتقال کے بعد لواحقین نے توڑ پھوڑ کی جس کے بعد ڈاکٹر اور عملہ بھاگ گئے۔ آئی سی یو میں 2 گھنٹے تک کوئی موجود نہ تھا، ڈاکٹر کے مطابق ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی وجہ سے نور الحسن کی موت واقع ہوئی۔