سعودی فرمانروا

حجاج کرام خود کو سیاسی اور فرقہ ورانہ نعروں سے دور رکھیں، سعودی فرمانروا

جدہ (صباح نیوز) سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے واضح طور پر کہا کہ حجاج کرام خود کو سیاسی اور فرقہ ورانہ نعروں سے دور رکھیں. سیاسی اور فرقہ ورانہ نعرے لگانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ حجاج کرام کا سیاسی، مسلکی اور فرقہ وارانہ نعروں میںملوث ہونا مناسب نہیں،اس طرح کے تصرفات کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہوں گے.

اگر کسی شخص یا گروپ کی طرف سے حج کے موقع پر سیاسی نعرے بازی اور فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کی گئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے حج بیت اللہ کے لیے آنے والے مہمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ حج کے موقع پر اپنی توجہ مقدس مقامات کی روحانیت کی برکات سمیٹنے، شعائر حج کی ادائیگی اورفریضہ حج کی تعلیمات پرعمل پیرا ہونے پر مرکوز رکھیں اورہرقسم کے مذہبی اور سیاسی نعرہ بازی کی الائشوں سے خود کو دور رکھیں۔

اس موقع پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے حج کی ادائیگی کے لیے آنےوالے فرزندان توحید کا خیر مقدم کیا اور ان کے فریضہ حج اور مناسک حج کی ادائیگی کی توفیق اور عبادت کی قبولیت کی بھی دعا کی،شاہ سلمان نے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں پر حجاج کرام کو مناسک کی ادائیگی کے دوران ہرممکن مدد، سہولت اور آسانی فراہم کرنے پر زور دیا۔