چوہدری نثار علی خان

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی طبیعت ناساز

اسلام آباد (صباح نیوز) سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی طبیعت ناساز ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد انہیں چیک اپ کے لئے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے سابق وفاقی وزیر داخلہ کا طبی معائنہ کیا اور ضروری میڈیکل ٹیسٹ لے لئے، ڈاکٹروں نے چودھری نثار کو آرام کا مشورہ دیدیا جس پرسابق وفاقی وزیر داخلہ گھرروانہ ہو گئے.