لندن (لاھور نامہ) دو بہنوں صفا اور مروہ کا لندن کے گریٹ آرمنڈ اسپتال میں کامیاب آپریشن کیا گیا. آپریشن کی سیریز میں مجموعی طور پر 50 گھنٹے کا دورانیہ صرف ہوا. اور 100 سے زائد افراد نے آپریشن میں حصہ لیا.
دوسالہ صفا اور مروہ کے جڑے ہوئے سروں کو علیحدہ کرنے کے لیے 4 ماہ کے عرصے میں تین بڑے آپریشنز کیے گئے.
سرجنز نے دونوں بہنوں کے جڑے ہوئے دماغ اور کھوپڑی کو علیحدہ کیا جس کے بعد انتہائی مہارت سے دونوں کے سروں کی سرجری کی گئ. آپریشن کے اخراجات پاکستانی بزنس مین مرتضی لاکھانی نے برداشت کیے، صفا اور مروہ کے والد انتقال کرچکے ہیں.
دونوں بچیوں کے کامیاب آپریشن پر ان کی والدہ زینب بی بی نے اسپتال اور اسٹاف کا شکریہ ادا کیا.
خدا کے کرم سے وہ آج دونوں بچیوں کو علیحدہ علیحدہ پکڑنے کے قابل ہیں،والدہ
دونوں بچیوں کو صحت مند ہونے پر ان کی والدہ زینب بی بی اور دادا محمد سادات کے ساتھ یکم جولائی کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا.