بیت اﷲ شریف

سورج آ ج دوپہر 2بج کر 26منٹ پر بیت اﷲ شریف کے اوپرہو گا

جہانیاں (آن لائن) سورج آ ج منگل کو بیت اﷲ شریف کے اوپر سے گزرے گا قبلہ کی سمت کا تعین کیا جا سکے گا۔ ماہرین کے مطابق 16جولائی منگل کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر چھبیس منٹ پر سورج کعبہ کے اوپر سے گزرے گااس وقت بیت اﷲ شریف کا سایہ نہیں ہو گا دنیا بھر میں جہاں بھی دن ہو گا وہاں سائے کا رخ بیت اﷲ شریف کی جانب ہو گا۔