اسلام آباد(اے این این ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قرض سے نجات کے لیے ٹیکس دائرہ کار بڑھانا ہوگا۔اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قرض کے بوجھ تلے کوئی قوم خوشحال نہیں ہوسکتی، قرض سے نجات کے لیے ٹیکس دائرہ کار بڑھانا ہوگا، معیشت کو دستاویزی شکل دینا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس ادائیگی کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، ٹیکس ادائیگیوں کے لیے دوسروں کی بھی حوصلہ افزائی کریں، پاکستان خوشحال ہوگا تو ہم خوشحال ہوں گے۔دریں اثناء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات اہمیت کے حامل ہیں، دونوں ممالک میں مثبت اور تعمیری بات چیت ضروری ہے، وزیراعظم کا دورہ امریکا باہمی تعلقات میں اہم ثابت ہوگا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا یورپی یونین نے پاکستان کیساتھ اہم اسٹریٹجک معاہدہ کیا ہے، وزیراعظم کے دورہ امریکا سے اعتماد سازی کی فضا بحال ہوگی، دونوں ممالک میں مثبت اور تعمیری بات چیت ضروری ہے، پاک امریکا تعلقات میں نشیب و فراز آتے رہے، ہماری خارجہ پالیسی میں امریکا سے تعلقات ہمیشہ اہم رہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM