اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں جاپان کی جانب سے براہ راست سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2018-19 ء کے دوران جاپان نے پاکستان میں 118.4 ملین ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کی جو مالی سال 2017-18 ء کے مقابلے میں 85.57 فیصدزیادہ ہے۔ مالی سال 2017-18 ء کے دوران جاپان نے پاکستان میں 63.8 ملین ڈالر مالیت کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی۔ اعدادوشمارکے مطابق جون کے مہینہ میں پاکستان میں جاپانی کی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 12.7 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ جاپان پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے علاوہ کئی شعبوں میں معاونت فراہم کررہاہے۔ پاکستان اورجاپان کے درمیان تعاون اوراشتراک کارکے فروغ کیلئے جاپان کا ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی جائیکا پاکستان میں کئی شعبوں میں کام کررہاہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM