نئی دہلی (آن لائن) بالی وڈ کی اداکارہ انوشکا شرما نے کہا کہ میں نے چھوٹی عمر میں ہی ویرات کوہلی سے شادی کر لی۔انوشکا شرما نے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ میں نے ویرات سے 29 سال کی عمر میں ہی شادی کر لی کیوں کہ میں ان سے بے پناہ پیار کرتی تھی اور کرتی ہوں، شادی انسان کی زندگی میں قدرتی پیشرفت کا نام ہے جس میں انسان ہر لحاظ سے آگے بڑھنے کے عمل سے گزرتا ہے۔31 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ 29 سال کی عمر میں شادی کرنا اداکاراوں کے لیے بہت جلد شادی کر لینے اور اپنے کیریئر کو داو پر لگا دینے کے مترادف ہوتا ہے، اس عمر میں اداکارائیں اپنے کیریئر کے عروج پر ہوتی ہیں، مگر میں نے اپنی مصروف ترین زندگی میں سے شادی کے لیے وقت نکالا اور جلدی شادی کی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے عوام ہمیں بس اسکرین پر اداکاری کرتے دیکھنا چاہتے ہیں، فنکاراوں کی نجی زندگی کے بارے میں کوئی نہیں سوچتا کہ کیریئر کے دوران ہماری شادی اور بچے بھی ہو سکتے ہیں، اس معاملے میں ہماری فلم انڈسٹری کافی حد تک بدل گئی ہے، اب عوام کو بھی اپنی ذہنیت کو بدلنا ہوگا۔مرد جب چاہے شادی کر سکتا ہے اور اگر اس سے اْس کے کیریئر پر کوئی اثر نہیں پڑتا تو ہم خواتین کو شادی سے پہلے 2 بار کیوں سوچنا پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM