چینل لانچ

اداکارہ ماہ نور نے اپنا یو ٹیوب چینل لانچ کر دیا

لاہور(آن لائن)اداکارہ ماہ نور نے اپنا یو ٹیوب چینل لانچ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور ماڈل و اداکارہ ماہ نور نے ملٹی انٹرٹینمنٹ کے نام سے اپنا یو ٹیوب چینل لانچ کر دیا ہے ماہ نور کی اس کاوش کو شوبز فنکاروں نے بے حدپسند کیا ہے اور ان کو مبارکباد پیش کی ۔منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماہ نور نے بتایا کہ ملٹی انٹرٹینمنٹ یو ٹیوب چینل پر شوبز سے وابستہ مختلف پروگرام پیش کیے جائینگے،اور شکر گزار ہوں تمام شوبز شخصیات اور اپنے پرستاروں کی جنہوں میری اس کاوش کو پسند کیا اور مجھے مبارکباد دی ،انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیشہ معیاری اور منفرد کام کی عادی ہوں اور اپنے یوٹیوب چینل پر بھی معیاری اور منفرد کام دیکھانے کا عزم ہے۔