با صلاحیت فنکاروں

موثر پلیٹ فارم میسر آئے تو با صلاحیت فنکاروں کی کھیپ تیار کی جا سکتی ہے ‘ سلیم شیخ

لاہور( این این آئی) نامور اداکار سلیم شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوجوان ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف ان کو ایک ایسے مستقل پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جس کے ذریعے وہ اپنی صلاحیتوں کو سب کے سامنے لا سکیں ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکار بھارتی فنکاروں سے بہتر ہیں ۔اگر فنکاروں کو موثر پلیٹ فارم میسر آئے تو با صلاحیت فنکاروں کی کھیپ تیار کی جا سکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نجی شعبے کے تعاون سے ملک کے بڑے اور چھوٹے شہروں میں فن کی اکیڈمیاں قائم کرے جہاں پر اداکاری، موسیقی سمیت فنون لطیفہ کے دیگر شعبوں کی تعلیم دی جائے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے جب بھی اچھا اسکرپٹ ملتا ہے میں کام کرتا ہوں اور میں اپنے کیرئیر سے مطمئن ہوں۔