اصولوں کی سیاست

بی این پی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے،سردار اختر مینگل

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بی این پی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے بلوچستان کے مفادات کا تحفظ کرنا بلوچ پشتون کی مشترکہ ذمہ داری ہے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ بلوچستان کے تمام اقوام اپنے حقوق کیلئے مشترکہ جدوجہد کرے وفاقی حکومت بی این پی کے چھ نکات پر عملدرآمد کرائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو بی این پی اپنا فیصلہ کرینگے ہم جمہور ی لوگ ہیں جمہوری سوچ پر یقین رکھتے رہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رات کچلاک میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ کے بیٹے کے دعوت ولیمہ میں شرکت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی ساجد ترین سمیت پارٹی کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے سرداراختر جان مینگل نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے بلوچستان کے مفاد ساحل وسائل کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں بلوچستان کی تاریخ میں کسی بھی سیاسی جماعت نے اتنے شہداء نہیں دیئے جتنے بی این پی مینگل نے دیئے مخالفین ہمیشہ مخالفت کرتے رہیں گے ہمیں ان کا کوئی پرواہ نہیں بی این پی نے کبھی بھی اقتدار کی لالچ نہیں کی ہمیشہ بلوچستان کے عوام کے مفاد اور صوبے کے ساحل وسائل کیلئے جدوجہد کی ہے مخالفین کا کام مخالفت کرنا ہے چاہیے بلوچستان کی سیاست میں تبدیلی آئے گی بلوچستان نیشنل پارٹی نے اس دھرتی کیلئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں جس کا صلہ آج عوام نے عام انتخابات میں دے دیا اب ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کریں ہمارے اکابرین نے ہمیشہ ضمیر کی سیاست کو ترجیح دی اقتدار کو ترجیح نہیں دی گئی انہوں نے کہا کہ آج تک کسی نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے آواز اٹھانے کی جرأت نہیں کیا

بلوچستان نیشنل پارٹی نے یہ گناہ اپنے سر لئے ہوئے اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے جب تک لاپتہ افراد اپنے گھروں تک نہیں پہنچیں گے ہم چھین سے نہیں بیٹھیں گے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو اقتدار دیا گیا آج صوبے کے عوام گواہ ہیں کہ ان لوگوں نے کبھی بھی بلوچستان کے حقوق کیلئے جدوجہد نہیں کی بلکہ ہمیشہ اپنے مفادات کا سودا کیا انہوں نے کہا کہ بی این پی مینگل نے بہت قربانیاں دی اور ہمارے کارکنوں کو شہید کیا گیا انہوں نے کہا کہ آج بھی ہم اقتدار کیلئے سیاست نہیں کرتے بلکہ بلوچستان کے عوام کیلئے سیاست کررہے ہیں اس ملک میں حکومت کے بدلے کچھ دینا پڑتا ہے یہاں کچھ لوگ حکومت اور ضمیر کو پلڑے میں رکھتا ہے مگر ہم اپنے اکابرین کے نقش قدم پر چل کر ہمیشہ ضمیر کی سیاست کوترجیح دی اقتدار کو کبھی بھی ترجیح نہیں دی کیونکہ دشمن آج بھی ان کے نام عزت سے لیتے ہیں مگر یہاں جو لوگ اقتدار کرتے آج ان لوگوں کا کوئی نام لینے کیلئے تیار نہیں ہیں ہم نے پہلے بھی کوئی ڈر محسوس نہیں کیا اور آئندہ بھی نہیں کرینگے سردار اختر مینگل نے کہا کہ بی این پی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے بلوچستان کے مفادات کا تحفظ کرنا بلوچ پشتون کی مشترکہ ذمہ داری ہے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ بلوچستان کے تمام اقوام اپنے حقوق کیلئے مشترکہ جدوجہد کرے وفاقی حکومت بی این پی کے چھ نکات پر عملدرآمد کرائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو بی این پی اپنا فیصلہ کرینگے۔