دورہ امریکا

عمران خان کا دورہ امریکا تاریخ ساز اورملکی مفادات پرسنگ میل ثابت ہوگا، علیم خان

لاہور(آئی این پی ) سابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا پہلی مرتبہ کسی وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر پر واضح آواز اٹھائی ، عمران خان کادورہ امریکاتاریخ ساز اور ملکی مفادات پرسنگ میل ثابت ہوگا، بھارت کو بھی مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے حوالے سے کہا عمران خان کادورہ امریکاتاریخ ساز اورملکی مفادات پرسنگ میل ثابت ہوگا، پہلی مرتبہ کسی وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر پر واضح آواز اٹھائی۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا وزیر اعظم کا دورہ عالمی تعلقات میں نئے باب کا اضافہ کرے گا، امریکی فورم پرعمران خان نیبا وقار انداز میں پاکستان کا موقف پیش کیا۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا قومی لباس زیب تن کر کے عمران خان نیسب کاسرفخر سے بلند کر دیا، پہلی مرتبہ پاکستانی وزیر اعظم نے پرچیوں کے بغیر بے باک گفتگو کی، بھارت کو بھی مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔