لاہور( گلف آن لائن) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں ہر دن یوم سیاہ ہے ،احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے مگر حکومت فاشزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے کارکنوں کو گرفتار کر رہی ہے، امریکہ کا دورہ کامیاب رہا یا ناکام یہ تو وقت ہی بتائے گا ۔
احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان کے پرانے خطاب نکال کر دیکھ لیں آپ کو ہر دفعہ تضاد نظر آئے گا ،دعا ہے کہ اللہ اس ملک پر اور عوام پر رحم کرے۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے غریب کو مزید مشکل میں ڈال دیا ہے،عوام موجودہ حکومت کو بد دعائیں دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے مگر حکومت فاشزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے اورکارکنوں کو گرفتار کر رہی ہے ۔ عوام پچیس جولائی کو مہنگائی اور حکومت کی انتقامی کاروائیوں کے خلاف بھرپور احتجاج کے لئے نکلے گی کیونکہ اب وہ حکومت سے تنگ آ چکے ہیں ۔