اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کے نکات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب قدرت نے آپ سے ہر وہ بات کہلوائی جس پرآپ نے نواز شریف کو غدار کہا ،عمران صاحب جب نواز شریف ملک اور خطے میں امن کی بات کرے تو غدار ، آپ کی ایک ایک بات نے نوازشریف کو س±رخرو کیا ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نواز شریف کی حکومت میں آپ کے ’ہنڈی سے پیسے منگوانے کے اعلانات براہِ راست چلے ۔
انہوںنے کہاکہ گیس اور بجلی کے بل جلانے اور سول نافرمانی کے اعلان براہِ راست نشر ہوئے ۔انہوںنے کہاکہ منتخب وزیراعظم کو گلے سے گھسیٹ دو‘، پارلیمنٹ اور سرکاری میڈیا پر حملہ بھی براہ راست نشر ہوا ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے تسلیم کرلیا میڈیا ”قابو“ سے باہر ہوجاتا ہے اور ان کی حکومت اسے واچ ڈاگ کے ذریئے ”کنٹرول“ کررہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ نے میڈیا ہاو¿سس اور پاکستان میں میڈیا پر جانبداری کے الزامات لگا کر میڈیا کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب افسوس ایک طرف کہا کہ آزاد میڈیا کا سب سے زیادہ فائدہ آپ کو ہوا اور دوسری طرف میڈیا پر ’کرپٹ‘ اور ’مافیا‘ کا الزام لگایا۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب مافیا وہ ہے جو جج کو وڈیو سے بلیک میل کر کے وزیراعظم بننے کے لئے منتخب وزیراعظم کے خلاف فیصلہ لے ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب مافیا چندوں سے بیرون ملک جائیدادیں خریدیتا، ایمنسٹی سکیمز سے فائدہ اٹھاتا، 18 جعلی اکاونٹس چھپاتا ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب مافیا وہ ہوتا ہے جوکمزوروں کے گھر گراتا اور اپنا گھر ریگولرائز کرالیتا ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب مافیا وہ ہوتا ہے جو منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش کرتا اور پاکستان کے دوست ممالک پر الزام لگاتا ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب مافیا وہ ہوتا ہے جو ہر مخالف آواز کو بند کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب مافیا وہ ہے جس نے عوام کی روٹی ، کاروبار، اور روزگار بند کر دیا ہے۔