اسلام آباد / گوجرانو الہ (این این آئی)گیپکو ریجن کے گوجرانوالہ سٹی سرکل، گجرات سرکل،سیالکوٹ سرکل اور کینٹ سرکل سمیت ریجن کے مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہواﺅں کے باعث بعض علاقوںمیں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ۔ ترجمان کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث گیپکو ریجن کے بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ گیپکو چیف کی ہدایت پر کمپلنٹ سٹاف ہائی الرٹ رہا ،بارش رکتے ہی بجلی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ۔ انہوںنے بتایاکہ لائین سٹاف کو بجلی بحالی کے دوران سیفٹی اصولوں کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔انہوںنے کہاکہ صارفین احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بجلی کی تاروں سے دور رہیں۔انہوںنے کہاکہ صارفین اگر کہیں بجلی کا ٹوٹا تار دیکھیں تو گیپکو کے قریبی دفتر یا ہیلپ لائین 118 پرفورا اطلاع کریںانہوںنے کہاکہ بجلی کے عارضی تعطل پر صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تیز ھوا کیساتھ موسلادار بارش کے باعث مختلف علاقوں کو بجلی کی سپلائی کرنے والے 36 سے زائد فیلڈرذ پر فالٹ اور ٹرپنگ ہوئی ۔ انہوںنے کہاکہ کھنہ ایسٹ، انگوری،شاہ پور، آئی ٹین ون، سی ڈی اے، کورال, لالج روڈ،ایس پی ڈی،اے بلاک،جیل پارک،دھمیال، قاسم بیس فیڈرز اور گرد و نواح کو بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی ۔ ترجمان آئیسکو نے بتایاکہ بارش کے روکتے ہی متاثرہ فیڈرز پر بجلی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ،صارفین بارش کے موسم میں احتیاط برتیں اور بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں ۔ ترجمان کے مطابق کہیں بھی بجلی کی ٹوٹی تار دیکھیں تو اس کے نزدیک ہرگز نہ جائیں ،متعلقہ ایس ڈی او کے دفتر یا ایسکو ہیلپ لائن 118 پر کال کریں