راولپنڈی (این این آئی)جڑواں شہروں میں جاری بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال کا جائزہ لینے کےلئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نالہ لئی کا دورہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے جمعرات کی صبح نو بجے گوالمنڈی پل راولپنڈی سے نالہ لئی میں طغیانی کا جائزہ لیا۔ شیخ رشید احمد نے ممکنہ سیلابی صورت حال سے نبٹنے کے لئے راولپنڈی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس مون سون میں پچھلے سالوں سے زیادہ بارشیں ہو سکتی ہیں۔ راولپنڈی شہر کو سیلابی صورت حال کا سامنا ہو سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ راولپنڈی شہر کو سیلابی صورت حال سے بچانے کیلئے نالہ لئی ایکسپریس وے اینڈ فلڈ چینل کی تعمیر نا گزیر ہے۔انہوںنے کہاکہ بطور فوکل پرسن ؛ لئی ایکسپریس وے اینڈ فلڈ چینل کے لئے وفاقی اور پنجاب حکومت سے مسلسل رابطے میں ہوں۔ انہوںنے کہاکہ اسی ارب کے اس منصوبے کے لئے بین الاقوامی کمپنیاں بھی دلچسپی کا اظہار کر چکی ہیں۔ امید ہے اسی سال اس منصوبے پر عملی کام شروع ہو جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ سواں پل سے پشاور موڑ اسلام آباد تک چھبیس (26) کلو میٹر لمبے نالہ لئی ایکسپریس وے سے راولپنڈی شہر کو ایک نئی شکل ملے گی۔انہوںنے کہاکہ ٹرانسپورٹ اور کاروبار کی بہترین سہولتیں میسر آئیں گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM