سکیورٹی کو ہائی الرٹ

وفاقی دارالحکومت سلام آبادکی سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (این این آئی )اپوزیشن کی طرف یوم سیاہ کی کال پر لا اینڈ آڈر کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار نے ہدایات جاری کر دی۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ وفاقی دارالحکومت سلام آبادکی سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے اس سلسلہ میں تمام ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کی گئیں ۔

ترجمان کے مطابق انہوںنے کہاکہ کسی بھی ہنگامی اور لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال کے پیش نظر پولیس کی نفری کو سٹینڈ بائی رکھا جائے۔ انہوںنے کہاکہ داخلی وخارجی راستوں اور تمام اندرونی و بیرونی ناکہ جات پر چیکنگ سخت کی جائے۔ انہوںنے کہاکہ حساس مقامات، اہم سرکاری و نجی املاک، مذہبی عبادتگاہوں کے اردگرد پٹرولنگ کو مزید موثر کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ شہریوں کی جان و مال کی مکمل حفاظت کی جائے ۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں تمام مارکیٹس اور ٹرانسپورٹ کی رونی کو برقرار رکھا جائے ۔انہوںنے کہاکہ تمام ایس پیز کسی قسم کے ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنے اپنے زون کی خود نگرانی کریں ۔انہوںنے کہاکہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔