اسلام آباد (این این آئی)چیف آرگنائزر تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے پوری قوم خصوصاً پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پر مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ دورہ امریکہ کے دوران وزیراعظم نے پوری دنیا کو اور کروایا کہ پاکستانی محتاج اور لاچار نہیں توانا، غیرت مند اور باوقار قوم ہیں۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ واشنگٹن میں امریکی قیادت سے ملاقاتوں میں اللہ پاک نے وزیراعظم کو ہر لحاظ سے سرخرو کیا۔انہوںنے کہاکہ دہائیوں کے صبر آزما انتظار کے بعد پاکستان عالمی سطح پر خود کو تسلیم کروا رہا ہے اور اسکے بیانیے کو پذیرائی مل رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ 25 جولائی ہماری سیاسی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوںنے کہاکہ 25 جولائی کو ہماری سیاست پر منڈلانے والے جرم، مفاد اور کرپشن کے سیاہ بادل چھٹ گئے۔انہوںنے کہاکہ 22 برس کی طویل اور صبر آزما جدوجہد کے بعد عوام نے وزیراعظم عمران خان کے پیغام پر لبیک کہا۔انہوںنے کہاکہ 25 جولائی کو قوم نے تبدیلی اور بہتر مستقبل کا انتخاب کیا۔انہوںنے کہاکہ روایتی اور کرپٹ سیاسی ٹولہ پاکستان کو اندھیروں کی جانب واپس دھکیلنا چاہتا ہے۔انہوںنے کہاکہ انتخابات میں شکست فاش کا بدلا قوم اور ملک لینا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سیاست کے لبادے میں مافیاز کو جرم اور گھناو¿نے ایجنڈے کی تکمیل کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوںنے کہاکہ قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والوں کا کڑا احتساب قوم کی خواہش اور ملک کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ قانون کی مکمل بالادستی یقینی بناکر اداروں کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔انہوںنے کہاکہ مجرموں سے کسی قسم کی نرمی برتی جائے گی نہ ہی پاکستان کو اقبال و قائد کا پاکستان بنانے کی منزل پر سمجھوتہ کریں گے۔انہوںنے کہاکہ یوم تشکر کے موقع پر اللہ رب العزت سے ارض پاک کیلئے سلامتی، خوشحالی اور امن کے خواستگار ہیں۔