لینڈ سلائیڈنگ

سپیکر قومی اسمبلی ناران میں لینڈ سلائیڈنگ سے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد (صباح نیوز)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے ناران جانے والے سیاحوں کے ساتھ چلکھڈ کے مقام پر بارشوں کے باعث پیش ناگہانی لینڈ سلائیڈنگ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاحت کا شعبہ ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہے اس کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ موجودہ حکومت سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے کوشاں ہے۔ اسد قیصرنے حالیہ مون سون کے دورانیے میں سیاحتی اداروں اور محکمہ موسمیات کو سیاحوں کو پیشگی اطلاعات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔انھوں نے کہا ہے کہ سیاحتی علاقوں میں تمام متعلقہ حکومتیں سیاحوں کو پیش آنے والی مشکلات کے ازالے کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائیں۔ لینڈ سلائیڈنگ میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے اور بروقت سہولیات کی فراہمی پر متعلقہ اداروں ستائش کے مستحق ہیں۔ اسد قیصرنے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعہ میں اپنی قیمتی جانیں کھو جانے والے سیاحو ں کے ایصال ثواب اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل کی دعا۔